بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کئی گائیوں کا گوشت خلط ملط ہوجائے تو تقسیم کیسے ہوگی؟


سوال

اگر کسی جگہ بہت سی گائیوں کا گوشت  ہو اور پتہ نہ چلتا ہو کہ کون سا گوشت کس کا ہے تو اس گوشت کی تقسیم کیسے ہوگی؟ 

جواب

اگر کئی لوگوں نے اجتماعی طور پر گائیوں میں حصہ لیا ہو یا ہر ایک ایک کی الگ گائے ہو تو نفس مسئلہ تو یہی ہے کہ ہر ایک کا گوشت الگ رکھنا اور اسے دینا ضروری ہے، لیکن اگر غفلت یا کسی اور وجہ کی بنا پر  سب گوشت خلط ملط ہوگیا ہو اور اب ہر گائے کے شرکا کے لیے ان کے جانور اور  گوشت کی تعیین ممکن نہ ہو تو   انہیں ان کے حصوں کے اعتبار سے وہ گوشت تقسیم کرکے دیا جاسکتا ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"اشترى سبعة نفر سبعة شياه بينهم، ولم يسم لكل واحد منهم شاة بعينها، فضحوا بها كذلك، فالقياس أن لا يجوز، وفي الاستحسان يجوز."

(الفتاوى الهندية : ٥/ ٣٠٦، دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201009

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں