بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈالر کے ریٹ بڑھ جانے پر منافع


سوال

 کیا ڈالر کو خرید کر محفوظ کرلینا، اور اس کے بعد اس کا ریٹ بڑھ جانے کے بعد اس کو بیچ کر منافع کمانا جائز ہے؟

جواب

جائز ہے۔ تاہم یہ ملحوظ رہے کہ  اگر ڈالر   کو   دیگر ممالک کی کرنسی کے بدلے فروخت کیا جارہا ہو تو  اس کو کمی زیادتی کے ساتھ فروخت کرنا تو جائز ہے، البتہ معاملہ نقد/ہاتھ در ہاتھ ہونا ضروری ہے، ادھار جائز نہیں ہے، اوراگر ایک ملک کے ڈالر کا تبادلہ اسی ملک کے ڈالر سے کیا جائے تو اس صورت میں ہاتھ در ہاتھ  (نقد) معاملہ کرنے کے ساتھ برابری بھی ضروری ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201202

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں