بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈالر کو جیز کیش اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے کا حکم


سوال

میں فری لانسر ہوں، میں جب ڈالر اپنے لوکل بینک میں ٹرانسفر  کرتا ہوں تو مجھے ڈالر اوپن مارکیٹ سے 2 روپے کم ریٹ پر ملتاہے، لیکن جیزکیش پر کرتا ہوں تو مجھے ڈالر کا ریٹ پورا ملتا ہے، کیا جیزکیش پر جو پورا ملتا ہے وہ درست ہے، کوئی سود تو نہیں ہے؟

جواب

جو رقم ’’جیز کیش اکاؤنٹ‘‘  میں آپ ڈالر  سے ٹرانسفر کرتے ہیں اگر اس رقم کی مقدار اتنی ہی ہو جتنی ڈالر کی مارکیٹ ویلیو ہوتی ہے، یعنی ڈالر کی پوری پوری رقم آپ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہو جاتی ہے تو ٹرانسفر کرنا جائز ہو گا اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہو گا۔

لیکن واضح رہے کہ جیز کیش اکاؤنٹ میں رقم رکھنے کی وجہ سے کمپنی کی طرف سے کچھ اضافی سہولیات دی جاتی ہیں، اس لیے جیز کیش اکاؤنٹ کھلوانا یا  ان سہولیات کو وصول کر کے ان سے فائدہ اٹھانا جائز نہیں؛ کیوں کہ وہ سود کے حکم میں ہوتی ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200032

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں