بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈاؤن سنڈروم کے لیے داڑھی رکھنا واجب ہے


سوال

میرے بھائی ڈاؤن سنڈروم (پیدائشی حالت جس میں دماغی خلل ہوتا ہے اور چہرہ منگول قوم کے افراد سے مشابہ ہوتا ہے) ہیں، کیا ان کے لیے داڑھی رکھنا ضروری ہے؟ میرا سوال یہ ہے کہ کیا وہ داڑھی منڈا سکتا ہے یا اس کے لیے داڑھی رکھنا واجب ہے؟

جواب

سائل یا دیگر کسی فرد کے لیے اجازت نہیں ہے کہ وہ اپنے ڈاؤن سنڈروم بھائی کی داڑھی منڈائیں، بلکہ اس کی داڑھی رکھوائیں، اگر کسی نے اس کی داڑھی کٹواکر ایک مشت سے کم کی  تو کٹوانے والے کو گناہ ملے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200158

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں