بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چھوٹی داڑھی والے کے پیچھے نماز


سوال

میں مسجد میں نماز پڑھنے گیا ، وہاں جو امام صاحب نماز پڑھا رہے تھے ان کی داڑھی بہت چھوٹی تھی، میرے لیے کیا حکم ہے ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا؟ میں الحمداللہ خود حافظ ہوں اور اللہ کے فضل سے داڑھی بھی پوری ہے۔

جواب

اگر ان کی داڑھی تراشنے کی وجہ سے ایک مشت سے کم تھی تو ان کے پیچھے نماز مکروہ ہے، لیکن جب تک آپ کو یقین نہیں کہ کاٹی ہے یا ویسے ہی چھوٹٰی ہے تو آپ ان کے پیچھے نماز پڑھ لیں۔

"السنة فیها القبضة، وهو أن یقبض الرجل لحیته، فما زاد منها علی قبضة قطعه، کذا ذکره محمد في کتاب الآثار عن الإمام، قال: وبه نأخذ". (الشامية، کتاب الحظر والإباحة، فصل في البیع، کراچی ۶/ ۴۰۷)

"یحرم علی الرجل قطع لحیته". (درمختار، ۶/ ۴۰۷)
"وکره إمامة الفاسق العالم لعدم اهتمامه بالدین، فتجب إهانته شرعاً، فلایعظم بتقدیمه للإمامة … ومفاده کون الکراهة في الفاسق تحریمیة". (الطحطاوي علی المراقي، الصلاة، فصل في بیان الأحق بالإمامة، دارالکتاب ۳۰۳) 
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200382

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں