بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لے پالک محرم نہیں ہے


سوال

میرے چچا نے اپنے پھوپھی زاد بھائی کی بیٹی سے ایک بچہ گود لیا ہے، اب وہ بچہ بالغ ہوگیا ہے ۔کیا میری چچی اور میرے اہل واعیال کے لیے وہ غیر محرم ہے؟ 

جواب

صورتِ مسئولہ میں سائل کی چچی نے اگر مذکورہ بچے کو  اس کی عمر  دوسال مکمل ہونے سے پہلے اپنا  دودھ پلایا ہو تو وہ بچہ ان کےلیے اور ان سے متعلق باقی رشتہ داروں کے لیے محرم شمار ہوگا۔ اور اگر دودھ نہیں پلایا تھا تو صرف گود لینے سے  مذکورہ بچہ سائل کی چچی  اور دیگر رشتہ داروں کے لیے محرم نہیں بنے گا، دیگر غیر محارم کی طرح ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201367

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں