بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کی سوتیلی ماں سے نکاح کا حکم


سوال

ایک صاحب نے چاچا کی بیٹی سے شادی کی، پھر اس کے چاچا کا انتقال ہو گیا، چاچاکی دوسری بیوی بھی ہے، اس صاحب نے چاچا کی دوسری بیوی سے بھی نکاح کر لیا، کیا یہ صحیح ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص کا اپنے چاچا کی ایک بیوی کی بیٹی سے نکاح کرنے کے بعد، چاچا کے انتقال کے بعد  اس کی دوسری بیوی (چچی) سے عدت گزرنے کے بعد نکاح کرنا شرعاً جائز ہے۔فقط  واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202168

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں