بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چست پتلون جس میں سرین کی ساخت نمایاں ہو پہن کر نماز پڑھنے کا حکم


سوال

چست پتلون جس میں سرین کی ساخت نمایاں ہو پہن کر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

لباس کے بارے میں مطلوب شرعی کا کم ازکم درجہ یہ ہے کہ وہ ( لباس) ساتر ہو، یعنی جس حصے کا چھپانا واجب ہے وہ کھلا نہ رہے، نہ ایسا باریک ہو کہ جسم نظر آنے لگے اور نہ اتنا چست ہو کہ بدن کے واجب الستر اعضاء میں سے کسی کی بناوٹ اور حجم نظر آجائے۔لہٰذا اگر لباس اتنا چست اور تنگ ہو کہ اس سے واجب الستر اعضاء کی بناوٹ اور حجم نظر آتا ہو تو اس کو پہننا، اسے پہن کر نماز پڑھنا، باہر نکلنا، لوگوں کو دکھانا اور دوسروں کا اسے دیکھنا سب ممنوع   ہے، البتہ اس طرح کا چست و تنگ لباس جس سے حجم نظر آتا ہو، پہن کر نماز پڑھنا اگرچہ مکروہ ہے، لیکن اگر کسی نے پڑھ لی تو نماز واجب الاعادہ نہ ہوگی، یعنی اسے دُہرانے کا حکم نہیں دیا جائے گا.

  • فی عمدۃ القاری:  أَنہ- صَلَّی اللَّہ علیہ وَسَلَّم َ - حذر اہلہ وَجَمِیع الْمُؤْمِنَات من لِبَاس رَقیق الثِّیاب الواصفۃلأجسامہن بقولہ کم من کاسیۃ فی الدنیا عاریۃ یوم القیامۃ، وفہم منہ ان عقوبۃ لابسۃ ذلک ان تعری یوم القیامۃ۔ ( باب ماکان النبی صلی اللہ علیہ وسلم یتجوز من اللباس ، ج: ۲۲، ص: ۲۰، ط: دار احیاء التراث العربی)
  • ’’فی تکملۃ فتح الملھم:فکل لباس ینکشف معہ جزء من عورۃ الرجل والمر اۃ لا تقرہ الشریعۃ الا سلامیۃ ..... وکذلک اللباس الرقیق اواللا صق بالجسم الذی یحکی للناظر شکل حصۃ من الجسم الذی یجب سترہ، فھو فی حکم ماسبق فی الحرمۃ وعدم الجواز( کتاب اللباس والزینۃ:۴/۸۸)
  • وفی ردالمحتار:قال ابن عابدین رحمہ اللّٰہ:ولا یضر التصاقہ ای بالالیۃ مثلاً وقولہ:’’وتشکلہ‘‘ من عطف المسبب علی السبب، وعبارۃ شرح المنیۃ:امالو کان غلیظا لایری منہ لون البشرۃ الا انہ التصق بالعضو، وتشکل بشکلہ فصارشکل العضو مرئیا، فینبغی ان لا یمنع جواز الصلاۃ لحصول الستر الخ(ردالمحتار:۱/۳۸۱) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143802200019

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں