بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

چرس ، بھنگ وغیرہ کا حکم


سوال

چرس، بھنگ ہیروئین کے بارے میں شریعت مطہرہ میں کیا حکم ہے؟

جواب

چرس چوں کہ نشہ کے لیے استعمال ہوتی ہے؛ اس لیے اس کا کاروبار ناجائز ہے اور اس کے علاوہ  اشیاء اگر نشہ کے لیے استعمال کی جائیں تو ان کا استعمال کرنا یا نشہ کرنے والوں کو فروخت کرنا حرام ہے۔

اور اگر ان اشیاء (چرس وغیرہ) کا استعمال کسی دوائی وغیرہ میں کرنا مقصود ہو اور مستند ڈاکٹر اس دوائی کو تجویز کرے تو بطورِ علاج ان اشیاء کے استعمال کی اجازت ہوگی اور اسی مقصد کے لیے خرید وفروخت کرنا بھی درست ہوگا۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:

چرس کا حکم

فتاوی شامی میں ہے:

"(و يحرم أكل البنج والحشيشة) هي ورق القتب (والأفيون)؛ لأنه مفسد للعقل ويصد عن ذكر الله وعن الصلاة (لكن دون حرمة الخمر، فإن أكل شيئاً من ذلك لا حد عليه، وإن سكر) منه (بل يعزر بما دون الحد)، كذا في الجوهرة". (457/6)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143704200023

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں