بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چارماہ تک بیوی سے ہم بستری نہ کرنے سے طلاق کا حکم


سوال

 میری  شادی کو تین  ماہ گزر  گئے  ہیں، پر میری بیوی ایک بھی بارمیرے قریب نہیں آئی، ابھی تک ہم بستری نہیں ہوئی،  ڈاکٹر کو بھی دکھایا،  مگروہ خوفزدہ ہو جاتی ہے  اس عمل سے، اور میرے علم کے مطابق چار مہینے بعد طلاق ہو جاتی ہے، اوراگر چارماہ تک وہ ایسا ہی کرتی ہے، تو طلاق کی صورت میں وہ حقِّ  مہر  کی حق دار ہے؟ ایسی صورتِ  حال میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟

جواب

بصورتِ  مسئولہ محض بیوی کے ہم بستری نہ کرنے کی  وجہ  سے طلاق  واقع نہیں ہوئی، نکاح برقرار ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200210

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں