بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چار رکعت والی سنتِ مؤکدہ، غیر مؤکدہ اور نوافل کے پہلے قعدہ میں تشہد کے بعد درود و دعا پڑھنے کا حکم


سوال

 سنتِ مؤ کدہ اور غیرمؤ کدہ اورنوافل میں پہلے قعدے میں تشھد  ہی صرف پڑھا جاتا ہے یا درود شریف اور دعا بھی پڑھ کر تیسری رکعت کے لیے اٹھنا ہے؟

جواب

سنتِ مؤکدہ کے پہلے قعدہ میں صرف تشہد ہی پڑھا جائے گا،  تشہد پڑھنے کے فوراً  بعد تیسری رکعت کے  لیے کھڑا ہونا واجب ہے، اگر درود شریف اور دعا یا صرف درود شریف پڑھنے کی وجہ سے تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہونے میں تاخیر ہوجائے تو سجدہ سہو کرنا لازم ہوگا۔

البتہ ایک سلام سے پڑھی جانے والی چار رکعت  سنتِ غیرمؤکدہ   اور نفل نماز کے پہلے قعدہ میں التحیات کے ساتھ درود شریف اور دعا پڑھنا  بہتر اور افضل  ہے، لیکن اگر  کسی نے فقط التحیات پڑھی، اور درود شریف اور دعا پڑھے بغیر تیسری رکعت کے  لیے کھڑا ہوگیا  توبھی نمازدرست ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 16):

"(ولايصلى على النبي صلى الله عليه وسلم في القعدة الأولى في الأربع قبل الظهر والجمعة وبعدها) ولو صلى ناسياً فعليه السهو، وقيل: لا، شمني (ولايستفتح إذا قام إلى الثالثة منها)؛ لأنها لتأكدها أشبهت الفريضة (وفي البواقي من ذوات الأربع يصلي على النبي) صلى الله عليه وسلم (ويستفتح) ويتعوذ ولو نذراً؛ لأن كل شفع صلاة (وقيل:) لايأتي  في الكل وصححه في القنية".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 16):

"(قوله: ولايصلي إلخ) أقول: قال في البحر في باب صفة الصلاة: إن ما ذكر مسلم فيما قبل الظهر، لما صرحوا به من أنه لاتبطل شفعة الشفيع بالانتقال إلى الشفع الثاني منها، ولو أفسدها قضى أربعاً، والأربع قبل الجمعة بمنزلتها. وأما الأربع بعد الجمعة فغير مسلم فإنها كغيرها من السنن، فإنهم لم يثبتوا لها تلك الأحكام المذكورة اهـ ومثله في الحلية، وهذا مؤيد لما بحثه الشرنبلالي من جوازها بتسليمتين لعذر.

(قوله: ولو نذراً) نص عليه في القنية، ووجهه أنه نفل عرض عليه الافتراض أو الوجوب أفاده ط.

(قوله: لأن كل شفع صلاة) قدمنا بيان ذلك في أول بحث الواجبات، والمراد من بعض الأوجه كما يأتي قريباً (قوله: وقيل: لا إلخ) قال في البحر: ولايخفى ما فيه والظاهر الأول. زاد في المنح ومن ثم عولنا عليه وحكينا ما في القنية بقيل". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201585

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں