بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پیٹھ کی جانب بیٹھ کر قرآنِ کریم کی تلاوت کرنا


سوال

کسی کے پسِ پشت قرآن مجید کی تلاوت کرنا کیسا ہے؟ آیا ادب کے خلاف ہے یا نہیں?

جواب

قرآن کریم کاادب واحترام لازم ہے اور بے ادبی کی کسی بھی صورت سے بچنا چاہیے، اس لیے حتی المقدور قرآن کریم کی جانب پشت نہ کی جائے اور نہ ہی کسی کی پشت کی جانب قرآن کریم لے کر تلاوت کی جائے،البتہ جہاں جگہ کی تنگی ہو اور متبادل کوئی صورت نہ ہوتوچوں کہ یہاں بے احترامی یابے ادبی مقصود نہیں ہوتی ، اس لیے جگہ کی تنگی کی صورت میں پشت کی جانب بیٹھ کر بھی تلاوت کرنادرست ہے۔(آپ کے مسائل اور ان کاحل4/491) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200451

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں