بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پیمپر پہن کر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟


سوال

 ایک بڑے شخص کو بوجہ مجبوری پیمپر پہنایا گیا ہے، کیا اس کے ساتھ نماز پڑھ سکتا ہے؟ باحوالہ جواب دے کر مشکورہوں۔

جواب

اگر پیمپر پر قدرِ درہم (ہتھیلی کی گہرائی کی مقدار) سے زیادہ نجاست لگی ہو تو اس کے ساتھ نماز پڑھنا شرعاً جائز نہیں ہے؛ البتہ گندگی آنے کی شکایت اتنی زیادہ ہو کہ ایک پیمپر (یا کپڑا) ہٹاتے ہی دوسرا ناپاک ہوجاتا ہو، یا بار بار تبدیل کرنے میں بہت زیادہ مشقت ہو  تو پھر اس حرج کی وجہ سے ناپاک پیمپر کے ساتھ بھی نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"مَرِيضٌ تَحْتَهُ ثِيَابٌ نَجِسَةٌ إنْ كَانَ بِحَالٍ لَايُبْسَطُ شَيْءٌ إلَّا وَيَتَنَجَّسُ مِنْ سَاعَتِهِ يُصَلِّي عَلَى حَالِهِ وَكَذَا إذَا لَمْ يَتَنَجَّسْ الثَّانِي لَكِنْ يَلْحَقُهُ زِيَادَةُ مَشَقَّةٍ بِالتَّحْوِيلِ، كَذَا فِي فَتَاوَى قَاضِي خَانْ". (الْبَابُ الرَّابِعَ عَشَرَ فِي صَلَاةِ الْمَرِيضِ، ١ /١٣٧)  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010201085

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں