بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پیشاب کے بعد قطروں کا آنا


سوال

مجھے پیشاب کے بعد پیشاب کے قطرے آتے ہیں اس کا کوئی حل بتائیں۔

جواب

آپ نے تفصیل ذکرنہیں کی کہ آیاقطرے مسلسل آتے رہتے ہیں یاپیشاب کے کچھ وقفے سے آکربندہوجاتے ہیں۔اگرقطرے اتنے تسلسل سے آتے ہیں کہ ایک فرض نمازبھی اس کے بغیرادانہیں کرسکتے اس صورت میں معذورکہلائیں گے اورہرفرض نمازکے وقت وضوکرکے اس سے فرض ،سنت اورنوافل اداکریں گے،اگرکوئی اوروضوتوڑنے والی چیزپیش نہ آئے۔اورکوئی کپڑایاٹشواستعمال کریں جس سے قطرے کپڑوں پرنہ لگیں۔

اوراگرپیشاب کے بعد وقتی طورپرقطرے خارج ہوتے ہیں بعدمیں بندہوجاتے ہیں اس صورت میں نمازسے کافی دیرپہلے فارغ ہوجایاکریں اورجب قطرے بندہوجائیں پھرکپڑے بدل کر،یاکوئی زائدکپڑالنگی وغیرہ یاٹشواستعمال کریں اوراسے تبدیل کرکے نمازاداکرلیاکریں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143710200028

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں