بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پیشاب سے پہلے سفید قطرے آنا


سوال

چھوٹاپیشاب کرنے سے پہلے چند سفید قطرے آنے سے کیا مجھے بار بار غسل کرنا چاہیے؟ اور یہ قطرے کیوں آتے ہیں؟ طبِ نبوی میں اس کا علاج ہے تو مہربانی کرکے مجھے بتا دیں!

جواب

پیشاب کے دوران یا اس سے پہلے آنے والےسفید قطرے  ودی کہلاتے ہیں۔ اس  سےغسل واجب نہیں ہوتا ۔ البتہ اگر شہوت کے ساتھ ہوں اور اچھل کر خروج ہوتو  پھر یہ منی ہے اس صورت میں غسل واجب ہوگا ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202364

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں