بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پیسوں والی ایپ کو دوسری ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کا حکم


سوال

 موبائل فون میں کچھ application (ایپلیلیشن) ایسی ہیں جو paid (پیڈ)ہوتی ہیں، جن کو پلے اسٹور سے پیسو ں سے خریدا جاتا ہے، لیکن google(گوگل) میں کچھ website (ویب سائٹ) ایسی ہیں جہاں یہ application آسانی سے download (ڈاون لوڈ) ہوجاتی ہیں، گمان یہ ہے کہ یہ application  کو وہ website والے hack (ہیک)کرتے ہیں اور پھر وہ ان کے پاس سے بغیر پیسے دیئے download ہوجاتی ہیں تو ان paid applications کا اس طریقے سے حاصل کرنا شرعًا کیسا ہے؟

جواب

ایسی ایپ یا سافٹ ویئر جو کہ بنانے والے کے علاوہ کی جانب  سے مختلف ویب سائٹ پرمفت  فراہم کیے جاتے  ہیں  اس کو ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کرنے کی گنجائش ہے۔

در مختار میں ہے :

"و في الأشباه:لايجوز الاعتياض عن الحقوق المجردة كحق الشفعة وعلى هذا لايجوز الاعتياض عن الوظائف بالأوقاف."

(ج:۴،ص:۵۱۸،مطلب فی بیع الجامکیۃ،سعید)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144301200161

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں