بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پیر یا استاذ کو جھک کر سلام کرنے اور ہاتھ چومنے کا حکم


سوال

کیاپیر یا استاد کو جھک کر سلام کرنا اور ان کے ہاتھ  چومنے چاہییں؟ 

جواب

پیر  یا استاذ کو یا کسی بھی شخص کو جھک کر سلام نہیں کرنا چاہیے۔(آداب المعاشرت:44،مکتبۃ العلم)

البتہ باشرع پیر اور استاذ  یا والدین کی دست بوسی  ان کی عظمت اور بزرگی کی بنا پر  شرعاً جائز ہے۔  بعض روایات میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے ثابت ہے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144105200088

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں