بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پی ڈی ایف کتب سے استفادہ کرنا


سوال

مولانایوسف لدھیانوی شہید ومولانا سعید احمدجلالپوری شہید کی کتاب "آپ کے مسائل اور ان کا حل" pdf کی شکل میں انٹرنیٹ پر فری ڈاؤن لوڈ کے لیے کئی سائٹس پر موجود ہے۔ اندرونی صفحہ پر"جملہ حقوق بحقِ ناشر محفوظ" لکھا ہے۔ کیا سائل اس pdf کتاب سے استفادہ کر سکتا ہے؟ کوئی گناہ تو نہیں ہو گا؟ نیز یہ بھی بتا دیں کہ کیا خود جامعہ نے یا آپ کے طباعتی ادارے نے اس کتاب کو pdf میں پیش کیا ہے؟

جواب

پی ڈی ایف کی صورت میں موجودکتاب آپ کے مسائل اور ان کاحل سے آپ استفادہ کرسکتے ہیں،اور ڈاؤن لوڈ کرنابھی درست ہے۔دینی امورسے متعلق تصنیفات ،دینی کتابوں کورائلٹی کی صورت میں محفوظ کرنا درست نہیں،اس لیے مصنف کی اجازت کے بغیربھی اسلامی کتب کو اپ لوڈ کیاجاسکتاہے اورکمپیوٹرمیں بھی محفوظ کرسکتے ہیں۔تفصیل کے لیے فتاویٰ بینات جلد دوم ،کتاب المعاملات صفحہ:124تا131 کامطالعہ کیاجائے۔جامعہ نے مذکورہ کتاب کوپی ڈی ایف کی شکل میں پیش نہیں کیا ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143808200010

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں