بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ُپی ایف فنڈ کا حکم


سوال

ہم ایک کمپنی میں کام کرتےہیں، جس میں تقریباً  ایک دن میں  40 روپے پی ایف فنڈ کاٹا جاتاہے جو پانچ سال کے بعد استعفا لگانے کے بعد تقریباً دوگنا  ملے گا، پوچھناہے کیا اس میں  سود ہوتاہے؟

جواب

کسی بھی ادارے کے ملازمین کی تنخواہ سے جو ماہانہ  کٹوتی کی جاتی ہے  اگر وہ کٹوتی جبری نہ ہو، بلکہ اختیاری ہو  یعنی ملازم  کے اختیار  و رضامندی سے اس کی تنخواہ سے ماہانہ کٹوتی کی جاتی ہو تو جب اس کو ریٹائرمنٹ کے وقت اس کی وہ رقم واپس کی جائے گی تو اس کے لیے اس میں سے  اسی قدر لینا جائز ہو گا جتنی مقدار اس کی تنخواہ سے کٹی ہے اور اس پر جو اضافی رقم ہو گی وہ لینا اس کے لیے جائز نہیں ہوگا۔

اور اگر وہ کٹوتی جبری ہو یعنی اس میں ملازم کو  کوئی اختیار نہ ہو اور اس کے ہاتھ میں آنے سے پہلے ہی اس کی کٹوتی کر لی جاتی ہو تو ایسی صورت میں  اس کو پراویڈنٹ فنڈ کے نام سے ریٹائرمنٹ کے وقت جو رقم دی جائے گی، (یعنی تنخواہ میں سے کاٹی گئی رقم اور جو اس پر اضافی دی جارہی ہو)  اس کے لیے اس مکمل رقم  کا لینا جائز ہو گا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200870

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں