بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پہلے حج کیا ہو پھر بھی حکومت کا حج کا فارم بھرنا


سوال

حکومت کی طرف سے حج کے فارم میں لکھا ہوتا ہے کہ جس نے پہلے حج ادا کیا ہوا ہے وہ حکومت کی طرف سے حج کا فارم جمع نہیں کروا سکتا۔ کیا اس صورت میں پچھلے حج کا بتائے بغیر حج کا فارم جمع کر کے حج پر جانا جائز ہے؟

جواب

اگر واقعۃً سرکاری حج اسکیم کے فارم میں ایسی شرط ہو اور کوئی پچھلا حج بتائے بغیر سرکاری حج اسکیم کا فارم بھر کر حج پر جائے تو اس طرح حج کرنے سے حج تو ہوجائے گا، تاہم حج پر جانے کی ایسی تدبیر اختیار کی جائے جس میں جھوٹ بولنے اور دھوکا دینے سے بچ جائیں۔ فقط واللہ اعلم

نوٹ: ہماری معلومات کے مطابق سرکاری حج اسکیم میں مطلقاً ایسی شرط نہیں ہے کہ جس نے پہلے حج کیا ہو وہ سرکاری حج اسکیم کا فارم جمع نہیں کرواسکتا، بلکہ اس میں کچھ تفصیل ہے، مثلاً محرم بن کر آئندہ سال بھی جاسکتاہے، نیز مخصوص مدت کے بعد حج فارم جمع کرواسکتاہے، وغیرہ۔


فتوی نمبر : 144106200913

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں