بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پگڑی پر دوکان یا مکان لینے کا حکم


سوال

کیا  پگڑی والا مکان یا دوکان لینا جائز ہے؟  اور مالی اعتبار سے اس کے علاوہ لینے کی کوئی صورت نہیں بن رہی ہے۔

جواب

واضح رہے کہ مروجہ پگڑی کا  معاملہ شرعاً درست نہیں ہے؛ کیوں کہ  پگڑی  نہ تو مکمل   خرید وفروخت کا معاملہ ہے، اور نہ ہی مکمل اجارہ(کرایہ داری) ہے، بلکہ یہ دونوں کے درمیان ایک  ملا جلا معاملہ ہے، جس کی وجہ سے پگڑی پر لیے گئے مکان یا  دوکان پر بدستور مالک کی ملکیت برقرار رہتی ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں پگڑی کا معاملہ کرنا شرعاً درست نہیں ہے، اس کا متبادل کرایہ داری  کا معاملہ ہے جس میں شرعاً کوئی قباحت نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200578

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں