بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پکے فرش کی طہارت نیز بیت الخلاء میں دعا پڑھنا


سوال

  ( 1) اگر بچوں نے پکے یا ٹائلیں لگے ہوئے فلور پر پیشاب کردیا تو کیا سوکھ جانے کے بعد یہ فلور پاک ہو جائے گا ؟ اور اس پر نماز پڑھنا صحیح ہوگا ؟ ورنہ پاک کرنے کا اور کوئی طریقہ ہے تو بتائیں .

( ۲) چوں کہ معلوم  نہیں کون سی جگہ پیشاب کیا تھا، اس لیے وضو کے بعد بھیگے پاؤں گزر نے سے شک پیدا ہوتا ہے ، تو کیا اس سے پاؤں ناپاک ہوگا ؟

(۳) اب تو بیت الخلاء کے ساتھ غسل خانہ بھی متصل ہوتا ہے ،  تو اس میں وضو کرتے وقت دعا اور بسم اللہ پڑھنے کا حکم کیا ہے ؟ 

جواب

1۔ فرش پر اگر ماربل یا ٹائلز یا ایسا مٹیریل لگا ہواہو جس میں جذب کرنے کی صلاحیت نہ ہو تو احتیاط کا تقاضا یہی ہے کہ جب تک  اس پر پانی بہاکر مل نہ لیاجائے اور پھر کپڑے سے خشک نہ کرلیاجائے اس وقت  تک اس خالی فرش پر نماز پڑھنا صحیح نہیں ہوگا، ہاں مصلی بچھا کر پڑھ سکتے ہیں۔لیکن اگر فرش دھویانہ جائے اورسوکھ جائے تو بھی پاک ہوجائے گا۔

"وفی الخانیة: الحجر اذا کان یتشرب النجاسة کحجر الرحی یطهر بالجفاف کالارض، وان کان لایتشرب یعنی کالرخام لایطهر الا بالغسل۔ وحمل الحلبی هذا التفصیل فی الحجر المنفصل الذی ینقل ویحول وعلیه مشی صاحب الدر حیث قال: فالمنفصل یغسل لاغیر، الا حجرا خشنا کرحی فکارض"۔ (حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح، کتاب الطهارة، باب الانجاس،(1/321) ط: مکتبہ غوثیہ، کراچی)

وكذا في الدر المختار مع ردالمحتار، کتاب الطهارة، باب الانجاس،(1/311،312) ط: سعید۔ و غنیة المستملی، شروط الصلاة، الشرط الثانی: الطهارة من الانجاس،(ص:187،188) ط: سہیل اکیڈمی لاہور۔

2۔ اس صورت میں پاؤں ناپاک نہیں ہوگا۔

3 ۔ بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت دعائیں پڑھ لیں، بیت الخلاء اور غسل خانہ میں کوئی حائل نہ ہو تو وہاں زبان سے دعائیں نہ پڑھیں، بلکہ صرف دل میں پڑھ لیا کریں۔فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 143903200025

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں