بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

 پولیو کے قطرے پلانے والے کا زبردستی کرنا


سوال

 پولیو کے قطرے پلانے والے زبردستی کرتے ہیں کیا ان کو اس کا حق حاصل ہے؟

جواب

پولیومہم کے قطرے چونکہ  کسی متوقع بیماری کی پیش بندی کے لیئے پلائے جاتے ہیں، کسی لاحق شدہ واقعی بیماری کا علاج نہیں ہے، اگر واقعی بیماری بھی ہو تووہ ہرانسان کا ذاتی فریضہ یا صواب دیدی اختیار ہی شمار ہوتا ہے، اُسے کوئی مجبور نہیں کرسکتا،اس لیے پولیو قطرے پلانے کے لیے کسی کو ہرگز مجبور نہ کیاجاسکتا، بلکہ پولیو قطرے پلانے یا نہ پلانے کے عمل کو ضرورت مندخاندانوں کے صواب دیدی اختیار پر چھوڑ دیا جائے، کیونکہ موہوم بیماری کے علاج کے لیے شرعاً کسی کو مجبور اور پابند نہیں بنایا جاسکتا۔

  مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کے ترجمان رسالہ ”ماہنامہ بینات“ کے مضمون کا مطالعہ کرلیں:

پولیو کے قطرے ، عوامی تشویش اور سرکاری ذمہ داری!


فتوی نمبر : 144004200187

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں