بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

حیات النبی ﷺ کے منکر کے پیچھے نماز کا حکم


سوال

ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنے کا کیاحکم ہے جو اپنے آپ کو پنج پیر بولے، اورعلماءِ دیوبند کو اور حکیم الامت اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ  کے بارے میں بولے کہ وه صوفی تھے  اور ان کے فتویٰ کا کوئی اعتبار نہیں ہے؟

جواب

واضح رہے کہ عقیدہ حیات النبی  ﷺ اہلِ سنت و الجماعت کا اجماعی عقیدہ ہے جس کا منکر اہلِ سنت و الجماعت سے خارج اور گمراہ و اہلِ ہوی میں سے  ہے؛ لہذا اگر واقعۃً اس شخص کا عقیدہ حیات النبی ﷺ کے بارے میں یہی ہے تو ایسے شخص کے پیچھے نماز ادا کرنا مکروہ تحریمی  ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201578

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں