بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پلاٹینمplatinum اور سفید سونے پر زکوۃ کا حکم


سوال

مجھے یہ پوچھنا تھا کہ وائٹ گولڈ (سفید سونا) پر زکوۃ ہے ؟ اور اس کا شمار سونے میں ہے یا دیگر دھاتوں میں ؟ اسی طرح پلاٹینیم پر زکوۃ آئے گی ؟ برائے مہربانی وضاحت کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔

جواب

 پلاٹینم(platinum) ایک دھات ہے ،اگریہ تجارت کے لیے ہویااس سے مصنوعات بناکرفروخت کی جاتی ہوں تویہ سامان تجارت میں شامل ہے اس پرزکوۃ لاگوہوگی،اگرتجارت کے لیے نہیں ہے توزکوۃ لازم نہیں۔

سفیدسونے کوعام طورپرپلاٹینیم دھات کے ملانے سے بنایاجاتاہے ،اس کاحکم یہ ہے کہ اگرسوناغالب ہوتویہ سونے کے حکم میں ہوگااورزکوۃ فرض ہوگی اوراگردھات غالب ہوتوزکوۃ نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143708200044

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں