میری ملکیت میں25لاکھ کا پلاٹ ہے جو کہ میرے والد نے میرے نام پر لیا ہے جس کو 8سے 10سال گزر چکے ہیں، اس پر زکاۃ دینی پڑے گی کہ نہیں؟
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ پلاٹ خریدنے کے بعد اگر والد صاحب نے آپ کی ملکیت میں دے دیا تھا تو اس صورت میں آپ پر اس پلاٹ کے حوالے سے زکاۃلازم نہیں ہوگی، البتہ اگر پلاٹ خریدنے کے بعد انہوں نے آپ کی ملکیت میں نہیں دیا تھا تو پھر دیکھا جائے گا کہ اگر خریدتے وقت ان کی نیت فروخت کرکے نفع کمانے کی تھی تو مذکورہ پلاٹ کی ہر سال کی مارکیٹ ویلیو کے حساب سے زکاۃ ادا کرنی ہوگی اور اگر اس وقت کوئی نیت نہیں تھی یا گھر تعمیر کرکے رہنے کی نیت تھی تو مذکورہ پلاٹ پر زکاۃ واجب نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200572
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن