بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پلاٹ پر زکاۃ کا حکم


سوال

میرے پاس تین پلاٹ ہیں جن  کی پیمنٹ دے چکا ہوں، اس کے علاوہ میرا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے، نہ ہی کیش،  نہ سونا، نہ بینک بیلنس۔ تو کیا میرے اوپر زکاۃ  لازم ہے؟

جواب

اگر آپ نے مذکورہ پلاٹ منافع کمانے کی نیت سے خریدے ہیں کہ جب ان  کی قیمت بڑھ جائے گی تو بیچ دیں گے تو جو پلاٹ (خواہ ایک ہو یا تینوں) اس نیت سے خریدا ہے سال پورا ہونے پر اس کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے اس کی زکاۃ ادا کرنا لازم ہے، اور اگر اس نیت سے نہیں خریدا، (بلکہ رہائش کی نیت سے یا مکان بناکر کرایہ پر دینے کی نیت سے یا بغیر کسی نیت کے خریداہے)تو اس پرزکاۃ لازم نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200097

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں