بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پریشانیوں کا حل


سوال

پریشانیوں اورمصیبتوں کے حل کے لیے کوئی عمل بتلائیں ،تاکہ پریشانیاں ختم ہوں۔

جواب

پریشانیوں اورمصائب کا حل رجوع الی اللہ ہے ،یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونا۔نمازوں کا اہتمام کیاجائے،اپنے آپ کو گناہوں سے محفوظ رکھاجائے اورمندرجہ ذیل تسبیح صبح اورشام سات سات مرتبہ پڑھیں۔

حَسْبِىَ اللَّهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ۔

حدیث شریف میں ہے جوآدمی صبح اورشام سات سات مرتبہ یہ دعا پڑھے گااللہ تعالیٰ اس کی تمام مشکلات کو حل فرمائیں گئے۔(سنن ابی داود)


فتوی نمبر : 143706200036

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں