پرائز بانڈ کا انعام لینا اسلامی شریعت میں حلال ہے یا حرام؟
پرائزبانڈ سے حاصل ہونے والی انعامی رقم ناجائزہے، اگر کسی نے لاعلمی میں خرید لیے ہوں تو اس کے لیے اپنی اصل رقم لینا جائزہوگا،انعامی رقم کا استعمال جائزنہیں ہوگا، بلکہ اسے ثواب کی نیت کے بغیر کسی غریب پرصدقہ کرنالازم ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200699
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن