بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پاکی ناپاکی سے متعلق وسوسے


سوال

میں (نیم پاگل)وسوسوں کا شکار ہوں،  اور ساتھ کبھی کبھار پیشاب کے قطرے بھی آتے ہیں، جب نہاکر نکلوں تو ٹانگیں دوبارہ نیچے سے دھوتا ہوں، اور اکثر بھول جاتا ہوں کہ میں کون سی ٹانگ دھونا بھول گیا، اسی لیے میں اپنی بیگم کو پاس کھڑا کر لیتا ہوں، تا کہ وہ گواہ رہے۔  پھر مجھے گھنٹے بعد وسوسہ آنا شروع ہو جاتا ہے کہ میں فلاں حصہ تسلی سے نہیں دھو سکا، میں بیگم سے پوچھتا ہوں تو وہ گواہی دیتی ہے کہ میرے سامنے آپ نے تسلی سے دھویا ہے، تو میں اس پر یقین کر لیتا ہوں، لیکن دل سے وسوسہ نہیں جاتا۔

جواب

وہم اور وسوسے کا سب سے کار گر علاج یہی ہے کہ اس کی طرف بالکل بھی توجہ نہ دی جائے،  آپ ہر گز ایسے وساوس سے پریشان نہ ہوں،  بلکہ ان کی طرف دھیان ہی نہ دیں، اور ان کے ہوتے ہوئے بھی اپنے اعمال جاری رکھیں۔ نیز ایسے وساوس سے حفاظت کے لیے ان دعاؤں کا اہتمام کریں:

1... "أَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ

2... اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِکَ مِنْ  هَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ  وَأَعُوْذُبِکَ رَبِّ مِنْ أَنْ یَّحْضُرُوْنَ.

3...  اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ وَسَاوِسَ قَلْبِيْ خَشْیَتَکَ وَ ذِکْرَکَ وَاجْعَلْ هِمَّتِيْ وَ هَوَايَ فِیْمَا تُحِبُّ وَ تَرْضٰی".فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200077

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں