پاک قطر تکافل ایک انشورنس کمپنی ہے، مذکورہ کمپنی کی پالیسی لینا کیسا ہے؟ اس کمپنی والے پالیسی کے جواز کے لیے علماءِ کرام کی تائید بتاتے ہیں۔ راہ نمائی فرمائیں!
جمہور علماءِ کرام کے نزدیک کسی بھی قسم کی بیمہ (انشورنس) پالیسی سود اور قمار (جوا) کا مرکب ومجموعہ ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے، اور مروجہ انشورنس کے متبادل کے طور پر بعض ادارے جو ”تکافل“ کے عنوان سے نظام چلارہے ہیں، اس نظام سے متعلق اکثر جید اور مقتدر علماءِ کرام کی رائے عدمِ جواز کی ہے، لہذا "پاک قطر فیملی تکافل" اور موجودہ دور میں اس جیسی جتنی دیگر پالیسیاں ہیں، ان کی پالیسی لینے اور اس میں رقم جمع کرانے سے اجتناب کرنا لازم ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144105200737
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن