بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پانی کی ٹینکی میں چوہے کے گرنے اور مرنے سے پانی کا حکم


سوال

پانی کی ٹینکی میں جو دس فٹ لمبی اور چھ فٹ چوڑی ہو اور سات فٹ گہری ہو اس میں چوہا گرجائے اور  مر جائے تو اس پانی کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ ٹینکی  چوں کہ 225 اسکوائر فٹ سے کم ہے؛ لہذا اس میں چوہے کے گرنے اور مرنے سے اس ٹنکی کا پانی ناپاک  ہو گا ،  اور اس ٹینکی کوپاک کرنے کے لیے اگر چوہے کے اجزا باقی ہوں تو انہیں نکالنا ضروری ہوگا، جب تک وہ اجزا موجود ہوں وہ پاک نہیں ہوگی، اس لیے اولاً انہیں نکالا جائے اور اس کو خالی کرکے تین مرتبہ دھویا جائے، اور ہر مرتبہ اس کے پانی کو نکالا جائے گا اور اگر یہ مشکل ہو تو   چوہے کے اجزا نکالنے کے بعد اس میں ایک جانب سے پانی داخل کیا جائے اوردوسری جانب سے  بہتا چھوڑ دیا جائے یہاں تک کہ ٹینکی کے پانی سے بدبو ختم ہوجائے اور اس کا ذائقہ معمول کے مطابق ہوجائے۔ ایسا کرنے سے ٹینکی پاک ہو جائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201203

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں