بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پانچ تھنوں یا پانچ پاؤں والے جانور کی قربانی


سوال

کیا پانچ تھن ،یا پانچ پیر والی گائے یا بھینس کی قربانی ہو سکتی ہے؟

جواب

قربانی کے جانور میں چار کے بجائے پانچ تھن ،یا پانچ پاؤں کا ہونا عیب ہے ، اس لیے مذکورہ جانور کی قربانی درست نہیں ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

’’و من المشايخ من يذكر لهذا الفصل أصلًا و يقول: كل عيب يزيل المنفعة على الكمال أو الجمال على الكمال يمنع الأضحية ، و ما لايكون بهذه الصفة لايمنع.‘‘ (42/294)

وفیه أیضًا:

"قال القدوري في كتابه : كل ما يوجب نقصانًا في الثمن في عادة التجار فهو عيب و ذكر شيخ الإسلام خواهر زاده أن ما يوجب نقصانًا في العين من حيث المشاهدة و العيان كالشلل في أطراف الحيوان، و الهشم في الأواني أو يوجب نقصانًا في منافع العين فهو عيب و ما لايوجب نقصانًا فيهما يعتبر فيه عرف الناس إن عدوه عيبًا كان عيبًا وإلا لا، هكذا في المحيط، و المرجع في كونه عيبًا أو لا أهل الخبرة بذلك و هم التجار أو أرباب الصنائع إن كان المبيع من المصنوعات، كذا في فتح القدير. العمى و العور و الحول و الأصبع الزائدة و الناقصة عيب، كذا في المحيط." (20/292)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200041

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں