بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پاؤں پر منی کے اثرات باقی رہنے کی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟


سوال

میری ٹانگ پر منی لگی ہوئی تھی اور میں نہانے چلی گئی، میں نے نہاتے ہوئے ہاتھ سے مل کر منی کو نہیں اترا، مجھے سوتے ہوئے یاد آیا اب ہو سکتا ہے منی اتر گئی ہو اور ہو سکتا ہے صحیح طرح نہ  اُتری ہو، میں شاور سے نہا تی ہوں ۔مجھے اب کیا کرنا چاہیے؟

جواب

عام طور پر منی پر  پانی بہانے سے منی بہہ جاتی ہے اور اس کا جرم باقی نہیں رہتا، خاص طور پر جب پانی  خوب بہایا جائے تو منی بالکل باقی نہیں رہتی، اب اگر آپ نے شاور سے نہاتے ہوئے پورے جسم پر پانی اچھی طرح بہایا تھا اور صابن وغیرہ بھی استعمال کیا تھا اور اب منی کے اثرات محسوس نہیں ہورہے تو اس کو پاک سمجھا جائے گا۔ البتہ اگر آپ نے اس ناپاک حصے پر باقاعدہ پانی نہیں بہایا، بس شاور سے غسل کیا تھا اور بعد میں یاد آیا تو جس جگہ منی لگی ہوئی تھی اس کو دیکھ لینا چاہیے، اگر اس جگہ منی کے اثرات باقی ہوں تو اس کو دھو کر پاک کرنا ضروری ہو گا۔

اور منی کے اثرات کے باقی ہونے کی صورت میں اس دوران جتنی نمازیں  پڑھی ہوں ان کا اعادہ بھی ضروری ہو گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200261

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں