بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹیکس نہ دینے والے کی آمدنی کا حکم


سوال

ایک شخص کہتاہے کہ: گورنمنٹ کاٹیکس نہ دینے والے کی مکمل آمدنی حرام ہے ، اس لیے کہ ٹیکس کی رقم کے ساتھ کروڑوں لوگوں کاحق متعلق ہوجاتاہے اور سب کی حق تلفی ہے،کیایہ درست ہے کہ ٹیکس نہ دینے والے کی کل آمدنی حرام ہوجاتی ہے؟اگر سب آمدنی حرام ہے تو پاک کیسے کرے؟

جواب

ٹیکس نہ دینے والے کی آمدنی حرام نہیں،تاہم جائز ٹیکس ادانہ کرنا قانون کی خلاف ورزی اورجرم ہے اورجرم کی اجازت نہیں ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143607200007

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں