اگر ٹیلی نار ایزی پیسہ کے اکاؤ نٹ میں 1000 روپے رکھے جائیں تو اس کے بدلہ کمپنی والے صارف کو 50 فری منٹس دیتے ہیں، اس کا استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟
صارف جو رقم ٹیلی نار ایزی پیسہ اکاؤ نٹ میں جمع کرواتا ہے اس کی حیثیت قرض کی ہوتی ہے اور چوں کہ قرض دے کر اس سے کسی بھی قسم کا نفع اٹھانا جائز نہیں ہے ؛ اس لیے اس قرض کے بدلے کمپنی کی طرف سے دیے جانے والے فری منٹس وصول کرنا اور ان کا استعمال کرنا جائز نہیں۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200320
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن