بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹیلی نار ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں رقم رکھوانے پر فری منٹس ملنا


سوال

 ٹیلی نار کمپنی والوں کے پاس  ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں ایک ہزارروپے رکھ لیے جائیں توجب تک یہ ہزارروپے پورےموجودہوں تواکاؤنٹ والےکوروزانہ 50منٹ مفت دیتےہیں توکیایہ جائزہےیایہ سودہے؟

جواب

ٹیلی نار ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں صارف جو رقم رکھتا ہے، اس کی حیثیت قرض کی ہوتی ہے  اور قرض دے کر اس سےمشروط  نفع اٹھانا شرعاً سود ہے؛ اس لیے مذکورہ قرض کے بدلہ میں کمپنی جو فری منٹس دیتی ہے ،ان کااستعمال جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201327

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں