بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹھیکہ پردی ہوئی زمین پرسالانہ عشر کس کے ذمہ لازم ہوگا؟


سوال

 ہمارے پاس 20 ایکٹر نہری زرعی زمین ہے، سالانہ ملنے والے ٹھیکے کے پیسوں پر زکات دینی ہو گی یا عشر؟ 

جواب

بصورتِ مسئولہ مذکورہ ٹھیکہ  پردی ہوئی زمین کا عشر ٹھیکہ دار کے ذمہ لازم ہے۔ جب کہ ٹھیکے پر دینے والے کے ذمے اس ٹھیکے سے حاصل ہونے والے پیسوں کی سالانہ زکات لازم ہوگی، عشر  لازم نہیں ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"والعشر على المؤجر كخراج موظف، و قالا: على المستأجر كمستعير مسلم: وفي الحاوي وبقولهما نأخذ."

(باب العشر، ج:2، ص:334، ط:ایچ ایم سعید)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144110201774

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں