بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹرک بک کراکر اپنے سامان کے ساتھ کسی اور کا سامان رکھ کر کرایہ لینا


سوال

میں دوسرے شہر سے ٹرک پر سامان منگواتا ہوں۔ٹرک میں جو جگہ بچ جاتی ہے اس میں کسی دوسرے کا سامان لوڈ کروا لیتا ہوں۔اور اس سے جو اجرت لیتا ہوں اس سے میرے سامان کی اجرت کم ہوجاتی ہے۔ مثلاً 20 ہزار میں ٹرک بک کیا ۔میرے سامان کا عام کرایہ 17000 بنتا ہے۔میں دوسرے آدمی کا سامان جو بک کرواتا ہوں اس کا مثلاً 5 ہزار بنتا ہے۔جو کل ملا کر 23000 بن جاتا ہے۔ آیا یہ تین ہزار کا نفع میرے لیے جائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں آپ نے جتنے میں ٹرک بک کرایا ہے اس کے اندر اندر آپ کسی اور کا سامان رکھ کر اس سے کرایا لے سکتے ہیں، اس سے زائدکرایہ لینا جائز نہیں، مثلاً بیس ہزار میں ٹرک بک کرایا اور آپ کے سامان کا کرایا سترہ ہزار بنتا ہے تو کسی اور کا سامان رکھ کر اس سے تین ہزار تک کرایا لے سکتے ہیں، بیس ہزار سے زائد لینا جائز نہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200321

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں