بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنا


سوال

کیا ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنا جائز ہے؟ جیسے کرسی پر رکھ کر  بیٹھا جاتا ہے۔ سنا ہے کہ یہ تکبر کی نشانی ہے؟

جواب

ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنا جائز ہے،کسی کتاب میں اس کو تکبر کی علامت قرار دیا جانا نظر سے نہیں گزرا، البتہ جس شخص کو اس طرح بیٹھنے سے دل میں تکبر آتا ہو اس کو اس طرح بیٹھنے سے بچنا چاہیے، لیکن کسی کو اس طرح بیٹھنے کی وجہ سے ٹوکنا درست نہیں ہے۔

ہاں بعض احادیث میں تہبندیا چادر باندھ کر اس طرح لیٹنے سے منع کیا گیا ہے کہ ایک ٹانگ پر دوسری ٹانگ رکھی گئی ہو، کیوں کہ اس میں بے پردگی کا احتمال زیادہ ہے، لہٰذا اگر کرسی وغیرہ پر ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے میں بے پردگی کا امکان ہو تو اس کیفیت سے اجتناب کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908201005

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں