بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹائلز والے فرش کو پاک کرنے کا طریقہ


سوال

اگر بچہ ٹائل والے پکے فرش پر پیشاب کردے تو اس کو پاک کیسے کیاجائے؟

جواب

ٹائلز والے پکے فرش کو پاک کرنے  کے دو طریقے ہیں:

1۔ ا س پر پانی ڈال کر صاف کیا جائے،پھر  کپڑے سے خشک کرلیا جائے، اس طرح تین مرتبہ کرنے سے وہ پاک ہوجائے گا۔

2۔ مذکورہ فرش پر اتنی وافر مقدار میں پانی ڈال کر بہا دیا جائے کہ اس پر نجاست کا کوئی اثر باقی نہ رہے اور پھر وہ خشکہوجائے تو اس طرح بھی وہ پاک ہوجائے گا۔

 

وفی الھندیۃ(۴۳/۱) :

الارض اذا تنجست ببول واحتاج الناس الی غسلھا، فان کانت رخوۃً یصب الماء علیھا ثلاثاً فتطھر، وان کانت صلبۃً قالوا: یصب الماء علیھا وتدلک ثم تنشف بصوف أوخرقۃ، یفعل کذالک ثلاث مرات فتطھر، وان صب علیھا ماء کثیر حتی تفرقت النجاسۃ ولم یبق ریحھا ولا لونھا وترکت حتی جفت تطھر، کذا فی فتاویٰ قاضی خان"۔

" البول إذا أصاب الأرض واحتیج إلی الغسل یصب الماء علیہ ثم یدلک وینشف ذٰلک بصوف أو خرقۃٍ فإذا فعل ذٰلک ثلاثاً طہر، وإن لم یفعل ذٰلک ولٰکن صب علیہ ماء کثیر حتی عرف أنہ زالت النجاسۃ ولا یوجد فی ذٰلک لون ولا ریح، ثم ترک حتی نشفتہ الأرض کان طاہراً"۔ (المحیط البرہانی۱؍۳۸۲)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202060

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں