بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ویلفیئر ٹرسٹ والوں کا زکاۃ کی رقم کو کاروبار میں لگانا


سوال

ویلفیئر ٹرسٹ کے اکاؤنٹ  میں موجود زکاۃ  کی رقم کوکسی کاروبار میں لگایا جا سکتا ہے جس سے ادارے کو زائد آمدنی ملتی رہے؟

جواب

واضح رہے کہ ویلفیئر ٹرسٹ والوں کے پاس زکاۃ  کی جو رقم موجود ہوتی ہے وہ ان کے پاس امانت ہوتی ہے اور ان پر لازم ہوتا ہے کہ ان پیسوں کو صحیح مصرف میں استعمال کریں، غیر مصرف میں خرچ کرنا یا ایسا عمل کرنا جو امانت داری کے خلاف ہو، جائز نہیں ہے، اگر کسی دوسری جگہ استعمال کریں گے تو وہ اس کے ضامن ہوں گے، لہذا ہر ویلفیئر ٹرسٹ پر لازم ہے کہ وہ زکاۃ  کی رقم کو صحیح مصرف میں استعمال کرے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201268

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں