بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

وکیل بالشراء کا مؤکل سے زیادہ رقم لے کر خود رکھ لینا


سوال

مشتری کے دلال کا مشتری کو بتائے بغیر  بائع کے دلال کے ساتھ سازباز کر کے کمیشن لینا کیسا ہے؟ نذر نے احمد کو مکان خرید کر دیا، مالک مکان شکیل نے کہا کہ میرا مکان 25 کا بیچ دو، نذر نے احمد کو 27 کا لے کر دے دیا اور شکیل کے وکیل کو کہا کہ آپ اپنی کمیشن رکھ لیں،اوپر دو میرا ہے، اور دو اپنے لیے رکھ لیے تو کیا یہ دو لینا جائز ہوگا یا نہیں؟

جواب

مذکورہ معاملہ میں نذر  صرف اپنی اجرت کا مستحق ہے، اس سے زائد اس کے لیے رکھنا حلال نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200212

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں