بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وٹہ سٹہ کی شادی کا حکم


سوال

اگر رشتہ کرتے وقت یہ نیت نہ ہو کہ یہ وٹا سٹا کر رہے۔تو کیا یہ جائز ہے؟

جواب

اگر  شادی اس شرط پر ہو کہ ہر ایک دوسرے کو اپنی زیرِ کفالت لڑکی کا نکاح دے گا، اور حق مہر بھی نہیں ہو گا، یعنی کہ ایک لڑکی کے بدلے میں دوسری لڑکی لی جائے ۔ تو یہ صورت ناجائز ہے جس کو "شغار"  کہتے ہیں۔

البتہ اگر دو گھرانوں میں نکاح ہو اور ہر ایک کا مہر بھی مقرر ہو، البتہ ایک ہی موقع پر دو نکاح ہورہے ہوں تویہ صورت جائز ہے۔ عرف میں دونوں ہی کو وٹہ سٹہ کہا جاتا ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 105):
"وهو أن يشاغر الرجل: أي يزوجه حريمته على أن يزوجه الآخر حريمته ولا مهر إلا هذا، كذا في المغرب: أي على أن يكون بضع كل صداقًا عن الآخر، وهذا المقيد لا بد منه في مسمى الشغار، حتى لو لم يقل ذلك ولا معناه بل قال: زوجتك بنتي على أن تزوجني بنتك فقبل، أو على أن يكون بضع بنتي صداقًا لبنتك فلم يقبل الآخر بل زوجه بنته ولم يجعلها صداقًا لم يكن شغارًا بل نكاحًا صحيحًا اتفاقًا وإن وجب مهر المثل في الكل، لما أنه سمى ما لايصلح صداقًا".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200796

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں