بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ولد الزنا جنت میں جائے گا یا جہنم میں؟


سوال

کیا حرامی جنتی ہے یا دوزخی ؟

جواب

’’ولد الزنا‘‘  بھی دوسرے انسانوں کی طرح ہے۔ اگر وہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت و فرماں برداری اختیار کرے اور اعمالِ صالحہ بجا لائے تو یقیناً جنت اور کامیابی کا حق دار ہوگا۔ ولد الزنا حرام عمل سے پیدا ضرور ہوتا ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کے اعمال کارگر نہیں، اس کے نیک اعمال اس کے لیے مفید بھی ہوتے ہیں اور عند اللہ مقبول بھی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200585

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں