بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

وقف پانی روکنے کا اختیار کسی کو نہیں ہے


سوال

کیا وقف شدہ پانی کو تعلقات خراب ہونے  پر روکناجائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر پانی (مثلاً  کنواں) عوام الناس کے لیے وقف کردیا گیا تھا تو  وقف کے  بعد کسی کو اس سے روکنے کا حق نہیں ہے۔ اور اگر عمومی وقف نہ ہو بلکہ خاص شرائط کے ساتھ وقف ہو تو جو جو افراد ان شرائط پر پورا اترتے ہوں انہیں اس وقف سے استفادے سے کسی کو روکنے کا حق نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201523

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں