بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وقف زمین


سوال

ہمارے علاقے میں ایک شخص نے 6مرلےزمین مسجد کے لیے وقف کردی تھی، چوں کہ وہ جگہ کم تھی  اس کے رشتہ داروں  نے اس کے بدلے میں 15مرلےزمین اس کے نزدیک خرید لی اس پر مسجد بنا دی، سوال یہ ہے کہ اس 6 مرلےپر لڑکیوں کا مدرسہ بنا یا جا سکتا ہے کہ اس میں امامِ مسجد کا گھر بھی  ہو؟

  نو ٹ جس شخص نے 6مرلےچھوڑی ہے وہ فوت ہو چکا ہے!

جواب

صورتِ مسئولہ میں جو 6 مرلہ زمین مالک نے مسجد کے نام سے وقف کی تھی وہ جگہ مسجد ہی کے لیے وقف رہے گی، اس جگہ لڑکیوں کا مدرسہ یا کوئی اور چیز بنانا جائز نہیں۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"إذا قال: جعلته مسجدًا فالعرف قاض، وماض بزواله عن أيضًا غير متوقف على القضاء، وهذا هو الذي ينبغي أن لايتردد فيه، نهر". (ج:4، ص: 356، ط: سعيد)

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"ولايجوز تغيير الوقف عن هيئته فلايجعل الدار بستانًا ولا الخان حمامًا ولا الرباط دكانًا". (ج:2، ص: 490، ط: رشيديه)

تنقیح الفتاویٰ الحامدیہ میں ہے:

"ولايجوز للناظر تغير ضيعة الواقف كما افتي به خير الرملي والحانوتي وغيرهما". (ج: 1، ص: 115، الطبعة الميمنية مصر) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144105200117

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں