بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

وقت میں برکت نہیں تو کیا کیا جائے؟


سوال

 وقت میں برکت نہیں ہے ۔براہِ کرم وقت میں برکت کے لیے تدابیر بتا دیں قرآن و حدیث کی روشنی میں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا طریقہ بتایا ہے؟

جواب

رات کو جلدی سونے اور فجر میں اٹھنے اور  نمازیں مقررہ اوقات میں ادا کرنے کا اہتمام کریں اور اپنے دن بھر کے کاموں کو نمٹانے کا آغاز فجر کے بعد سے کریں، دن میں دیر تک سونے سے کلی اجتناب کریں، ہر کام بسم اللہ پڑھ کر کریں، اور درج ذیل دعا کثرت سے پڑھیں:

" اَللّٰهُمَّ بَارِکْ لِيْ فِيْ اَوْقَاتِيْ"

اللہ کی ذات سے قوی امید ہے کہ مذکورہ طریقہ کے مطابق چلنے کی صورت وقت میں برکت کا مشاہدہ خود  ہی کرلیں گے۔اس کے ساتھ ایک اہم معمول یہ رکھیں کہ تلاوتِ قرآنِ کریم ضرور کریں ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200885

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں