بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وظیفوں کی کتاب


سوال

میں ایک وظیفوں کی کتاب کا طالب ہوں جو کہ مسنون اور مقبول ہو،  برائے کرم راہ نمائی فرمائیں اور ساتھ  یہ بھی بتائیں اگر آپ کو اس کا ہدیہ ادا کر  دیا جائے تو اس کتاب کو آپ ڈاک  کے ذریعہ بھیج سکتے ہیں؟  

جواب

یومیہ معمولات کے حوالے سے جو دعائیں احادیثِ مبارکہ سے ثابت ہیں ان کا معمول رکھنا باعثِ ثواب بھی ہے اور دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ بھی۔ اس کے علاوہ دیگر وظائف کی کتابوں کے درپے ہونے کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاسکتی۔  لہٰذا مسنون دعاؤں کی کوئی مستند کتاب کسی بھی اسلامی کتب خانے سے حاصل کرلیں، مثلاً: حصن حصین، عمل الیوم واللیلۃ، مسنون دعائیں (مولانا عاشق الٰہی بلند شہری رحمہ اللہ) وغیرہ۔

واضح رہے کہ ہمارے ادارے جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی سے جو تحقیقی و علمی کتابیں شائع ہوتی ہیں، صرف انہی کی ترسیل اور فروخت کی جاتی ہے، اس کے علاوہ دیگر کتب کی خرید و فروخت اور ان کی ترسیل ہمارے ہاں نہیں ہوتی۔ بہتر ہے کہ آپ اپنے شہر میں کتابوں کے مرکزی بازار میں جاکر اسلامی کتابوں کی دکان سے مسنون اوراد و اعمال کا کوئی مجموعہ خرید لیں۔

اور ہماری شائع کردہ تحقیقی کتب کے لیے تعلیمی اوقات میں جامعہ کے  درج ذیل کسی نمبر

92-21-34913570+
92-21-34121152+
پر رابطہ کرکے ایکسٹینشن نمبر 185 ڈائل کرکے مجلس دعوت وتحقیق اسلامی سے رابطہ کیجیے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200733

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں