بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وظائف کی اجازت


سوال

دم کرنے والے بہت سارے حضرات چاہے قرآنی آیات ہی دم کریں،  کہتے ہیں کہ استاد کی طرف سے یہ بتانے کی اجازت نہیں کہ کیا پڑھتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے؟

جواب

بعض وظائف  آگے بتانے اور کسی اور کو اس کی اجازت دینے کے لیے ایک متعین نصاب مکمل کرنا مجربات میں سے ہے، اس کی تکمیل سے قبل عاملین کو ان کے استاذ کی جانب سے اجازت نہیں دی جاتی، جس کی پاس داری کا انہیں پابند کیا جاتا ہے، اسی طرح بعض اوقات اجازت کے لیے کچھ شرائط ہوتی ہیں، مجاز شخص کسی کے اندر وہ اہلیت یا شرائط نہیں پاتا اس وجہ سے وہ اجازت نہیں دے رہاہوتا، بہرحال یہ عمل مجربات میں سے ہے، جس کی شرعاً گنجائش ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200491

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں